ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھار کارڈ کو ضروری کرنے کی میقات 31 دسمبر سے بڑھ کر 31 مارچ ہوئی

آدھار کارڈ کو ضروری کرنے کی میقات 31 دسمبر سے بڑھ کر 31 مارچ ہوئی

Thu, 26 Oct 2017 14:23:53    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے آدھار کارڈ کو لازمی کرنے کی حد 31 دسمبر سے بڑھاکر 31 مارچ کر دی ہے۔ حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فی الحال آدھار نمبر نہ دینے والے لوگوں کو کسی بھی فوائد سے محروم نہیں کیا جائے گا۔آدھار کارڈ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ لوگوں پر بینک اکاؤنٹ کے علاوہ سرکاری اسکیموں کے لئے آدھار نمبر دینے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔درخواست گزاروں نے رازداری کے حق پر فیصلہ آجانے کا حوالہ دیتے ہوئے پورے معاملے پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزاروں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں پر بینک اکاؤنٹ کے علاوہ سرکاری اسکیموں کے لئے آدھار نمبر دینے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ پیر کو کورٹ ایک بار پھر اس معاملے پر سماعت کرے گی۔یونیک آڈنٹفکیشن نمبر یا آدھار کارڈ اسکیم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ ان درخواستوں میں سب سے اہم دلیل ہے آدھار کارڈ سے پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی ۔ درخواست گزاروں نے بیس کے لئے بایومیٹرک معلومات لینے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اسی سال 24 اگست کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پرائیویسی کا حق بنیادی حق ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد آدھار کارڈ کو لازمی کرنے کو لے کر مرکزی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا تھا۔کیوں کہ حکومت کی دلیل تھی کہ اگر آدھار کارڈ کو بنیادی حق مان لیا جائے تو نظام چلانا مشکل ہو جائے گا۔ کوئی بھی پرائیویسی کا حوالہ دے کر ضروری سرکاری کام کے لئے فنگر پرنٹ، تصویر یا کوئی معلومات دینے سے انکار کر دے گا۔


Share: